آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے گفتگو

لندن:فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے امریکی صدر سے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں ایک رکاوٹ ہے۔

برطانوی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ کیا جس میں مذاکرات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے۔تاہم امریکی صدر کا جواب میں کہنا تھا کہ وہ فیلڈ مارشل کی رائے پر غور کریں گے۔

موجودہ خطے کی صورتحال میں یہ رابطہ کافی اہم تصور کیا جارہا ہے۔