کراچی:روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام کراچی ایئرپورٹ پر ہی عازمین حج کی امیگریشن کریں گے۔ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز شاہ کا کہنا تھا کہ سعودی ٹیم میں 40 سے زائد ارکان کراچی ایئرپورٹ پہنچے ہیں، کل رات 2 بجے کے بعد پہلی حج پرواز روانہ ہوگی۔
سعودی امیگریشن حکام کا وزارت مذہبی امور اور پی اے اے حکام نے استقبال کیا۔روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت سعودی امیگریشن حکام لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی پہنچ گئے۔

