کوئٹہ،پولیو ٹیم پر حملہ،پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ:کوئٹہ میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس پر حملہ آور کی فائرنگ سے اہلکار شہید ہوگیا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

شہید اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔