بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کا برا حال

لاہور/کراچی :لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔ذرائع کے مطابق ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا ہے۔

لیسکو شارٹ فال 850 میگاواٹ سے متجاوز شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔کراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے اور لیسکو میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگیا ہے۔

ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق آر ایل این جی ہائیڈرو اور آئل کی قلت کے باعث زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دینا غیراعلانیہ بندش کا باعث بن رہا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 2کی بجائے 6،6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔