امریکا میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات اب سے کُچھ دیر میں امریکا میں شروع ہونے والے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے جس میں وہاں تعینات دونوں ممالک کے سفرا شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کے اس دور میں  امریکا میں تعینات سفیر اسرائیلی سفیر یخیل لیٹر اور لبنانی سفیر نَدا حمادہ معوذ کے ساتھ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی شریک ہوں گے۔

محکمہ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات بند کمرے میں ہوں گے البتہ بات چیت سے قبل فریقین کے سفیر میڈیا سے کچھ دیر گفتگو بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی 2 ہفتے کی جنگ بندی کے پہلے ہی روز اسرائیل نے لبنان پر اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے کیے تھے۔