جنوبی کوریا نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دے دی

سیول:جنوبی کوریا کے صدر لی جائی مونگ نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم کو ہولوکاسٹ سے تشبیہ دیدی جس پر اسرائیلی لابی نے انکے خلاف طوفان کھڑا کردیا۔جنوبی کوریا کے صدر نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے دوران جنگ جو قتل عام کیا وہ جنگ عظیم دوم میں نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل سے زرا بھی مختلف نہیں۔

انہوں نے اپنے بیان کے ثبوت میں فلسطینی شخص کو تشدد کا نشانہ بناکر اسرائیلی فوجی کی جانب سے لات مار کر عمارت سے اسے نیچے پھینکنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پرشیئر کردی، یہ ہولناک واقعہ سن دوہزار چوبیس میں پیش آیا تھا۔