پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت سے مارجن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
صدر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اختر نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کو1.5 فیصدسے بڑھاکر8 فیصد کیاجائے، انتظامیہ غیرقانونی ڈیلرز پر پابندی لگائے، مقامی ضلعی انتظامیہ چیکنگ کی آڑمیں پیٹرولیم ڈیلر کو تنگ کرنا بند کردے۔
اخترنواز نے کہا کہ انتظامیہ ڈیلرز کے خلاف قوانین کاغلط استعمال اورہراساں کرنے کا سلسلہ بند کردے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی لائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران امریکی امن مذاکرات کی وجہ سے ہم نے ہڑتال مؤخر کی، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پیٹرول پمپس خود بخود بند ہوجائیں گے۔

