اسلام آباد:گزشتہ 3 سال کے دوران ملکی قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور دسمبر 2025 ء تک قرضوں کا مجموعی حجم 81 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال قرضوں پر 8 ہزار 887 ارب روپے صرف سود ادا کیا گیا ہے ۔ اس دوران حکومت کا بیرونی قرضوں کی نسبت اندرونی قرضوں پر زیادہ انحصار رہا۔رواں مالی سال قرضوں پرسودکی ادائیگی کا تخمینہ 8 ہزار 207 ارب روپے ہے جب کہ جولائی تادسمبرقرضوں پر 3ہزار 563 ارب رو پے سود اداکیاگیا۔
جنوری سے جون 2026 ء تک قرضوں پرمزید بھاری سود ادا کرنا پڑے گا۔ جون 2022 ء میں پاکستان کے ذمے قرض 49 ہزار 200 ارب روپے تھے۔جون 2023 ء میں قرضوں کاحجم بڑھ کر62 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا جو کہ جون 2024 ء میں بڑھ کر 71 ہزار 300 ارب تک جا پہنچے ہیں۔

