مسلمان آباءواجداد کا پس منظر کھنے والی ہسپانوی خاتون کے قبولِ اسلام کی دلگداز کہانی

مسلمان آباءواجداد کا پس منظر کھنے والی ہسپانوی خاتون کے قبولِ اسلام کی دلگداز کہانی تاریخی پس منظر کے ساتھ سامنے آگئی۔

عرب امور کے ماہر تجزیہ کار ضیاءچترالی نے اسپین سے تعلق رکھنے والی عیسائی خاتون رولا کی قبول اسلام کی حیرت انگیز اور دلگداز داستان نقل کی ہے، جس نے اپنے قبول اسلام کی وجہ اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ اور عقیدے سے جڑے اشاروں کو قرار دیتی ہیں۔

رولا نے بتایا کہ اسے اپنی نانی کے پرانے گھر کی دیواروں پر عربی کلمات “لا إله إلا الله” کندہ ملے، جس کے بارے میں بعد ازاں اس کی والدہ نے اسے خاندانی تاریخ سے متعلق کچھ معلومات فراہم کیں۔

خاتون کے مطابق ہسپانوی تاریخ کے اُس دور کا حوالہ دیا گیا جب اسپین سے مسلمانوں کے خاتمے کے بعد مسیحی تفتیشی عدالتیں (انکوزیشن) مذہبی بنیادوں پر سخت اقدامات کرتی تھیں اور نہایت سختی سے جائزہ لیتی تھیں کہ کوئی مسلمان رہ تو نہیں گیا، جس کی وجہ سے بے شمار مسلمان بظاہر مسیحی بن کر اپنا دین چھپانے کیلئے مختلف حربے اپنانے پر مجبور تھے۔

رولا نے یہ بھی کہا کہ اس کی نظر میں بعض ہسپانوی الفاظ کی جڑیں عربی یا اسلامی الفاظ سے جڑی ہو سکتی ہیں، انہوں نے کئی ہسپانوی الفاظ کے بارے میں بتایا کہ یہ انہی مسلمانوں کی طرف سے رائج کردہ ہیں، جو اپنا مذہب چھپانے پر مجبور تھے۔

بیان کے مطابق رولا نے تحقیق کے بعد اسلام قبول کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ سے متاثر ہوئیں اور اپنے ایمان کے سفر کو ایک روحانی وابستگی قرار دیتی ہیں۔