زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے پاکستان اور ترکیہ میں اہم معاہدہ

اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل ادارہ جاتی ہم آہنگی، عالمی شراکت داری اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اور ترکیہ کے زرعی ٹیکنالوجیز کلسٹر کے درمیان زرعی و لائیوسٹاک تعاون پر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

ایس آئی ایف سی نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اہم یادداشتوں کے معاہدے میں خصوصی سہولت فراہم کی۔معاہدے کے تحت زرعی تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں تعاون کا جامع فریم ورک تشکیل دیا گیا۔

دو طرفہ تعاون سے جدید کارپوریٹ لائیوسٹاک فارمنگ اور برآمدی ویلیو چین کی ترقی سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔پاکستان اور ترکیہ زرعی و لائیوسٹاک شعبہ میں ادارہ جاتی روابط، پرائیویٹ سیکٹر اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔یہ پیش رفت ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے۔