اقوام متحدہ کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گو ٹریس نے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے اور ذمہ داروں کو شناخت کر کے انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔

انتونیو گوٹریس نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے اقوام متحدہ کی مکمل یکجہتی کا اظہار اور انتہا پسندی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔