سونے کی کان

بلوچستان: مائننگ لیز لے کر کام نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، 30 دن کی ڈیڈ لائن

بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بڑی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ صوبائی محکمہ معدنیات نے کان کنی کے لائسنس حاصل کرنے کے باوجود عملی کام نہ کرنے والی 268 کمپنیوں اور افراد کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق نوٹسز کا بروقت جواب نہ دینے والوں کے مائننگ لیز لائسنس 30 دن مکمل ہونے پر منسوخ کر دیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرل بلوچستان کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع کوئٹہ، بولان، دکی، ہرنائی، چاغی، قلات، خاران، خضدار، لسبیلہ، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت، واشک، ژوب، تربت میں مائننگ لیز لائسنس لے کر کان کنی نہ کرنے والی 268 کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ، 20 کان کن جاں بحق 7 زخمی

سب سے زیادہ 76کمپنیز اور شخصیات کو نوٹسز ضلع چاغی میں جاری کئے گئے ہیں، ان افراد نے ماربل، کرومائٹ، آئرین اور کی معدنیات کیلئے لیز الاٹ کرائی ہوئی ہیں۔

نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ لیز ہولڈرز نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں کو غیر پیداواری رکھا ہوا ہے، 30 روز میں جواب جمع نہ کرانے والوں کے مائننگ لیز لائsنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔