امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا سے منسلک ساتواں تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں وینزویلا سے منسلک ایک اور تیل بردار جہاز کو ضبط کر لیا ہے، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ ساتواں جہاز ہے جسے گزشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی فوج نے قبضے میں لیا۔

