افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے، جس میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے۔افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہو گئے۔وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ شہرِ نو کا علاقہ غیر ملکیوں کی رہائش گاہ سمجھا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

