محکمہ ا سکول ایجوکیشن سندھ نے اساتذہ کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اساتذہ طلبا تناسب، اسکول کی ضرورت اور ویڈ لاک پالیسی کے تحت مجموعی طور پر 10ہزار 490اساتذہ کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ایس ٹی آر کے تحت تبادلوں کے باعث 1320بند اسکول دوبارہ کھل جائیں گے، یہ اسکول اساتذہ کے ریٹائرمنٹ یا انتقال کے سبب بند ہو گئے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان تبادلوں سے 1550اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری ہو جائے گی جبکہ ایک استاد پر مشتمل 1328اسکولوں میں تدریسی عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ویڈ لاک بنیادوں پر 1671اساتذہ کے تبادلے ہوئے جن میں 1198خواتین اور 473مرد اساتذہ کے مسائل حل کئے گئے ہیں۔

