وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، جنید اکبر کو پی اے سی سے ہٹوانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے استعفے دلوائے گئے،پی ٹی آئی ارکان سے جنید اکبر کی چیئرمین شپ ہضم نہیں ہورہی تھی۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین جنید اکبر تھے، اس سے بھی استعفا دے چکی ہے، ان تمام استعفوں کے پیچھے جنید اکبر خان کو پی اے سی چیئرمین شپ سے ہٹانا مقصد تھا، جنید اکبر کے مخالف گروپوں نے پی ٹی آئی میں ایسی چال چلی کہ تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دلوائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں اس کے حق میں ہوں، ہم بانی کو کسی قسم کی تکلیف نہیں دینا چاہتے، بانی پی ٹی آئی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں جائیں گے، اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں وہ سب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل ہوں گے۔بانی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اور ہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں۔

