اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سستی روی کا شکار ہے۔
موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کےباعث واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہے، صارفین کو آڈیو ویڈیو کال اور فائل شیئرنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے ابھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا تاہم ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک میں کوئی خرابی نہیں۔ پی ٹی سی ایل سب میرین کیبلز میں بھی اس وقت کوئی خرابی نہیں۔

