پاکستان نے اپنی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عرب دنیا کے”بونا” (Buna) سسٹم کے ساتھ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سسٹم عرب مانیٹری فنڈ (اے ایم ایف) کی نگرانی میں کام کرتا ہے، اس کے ذریعے سرحد پار ادائیگیوں کے نظام کو مربوط کیا جائے گا۔
لیکن یہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے رقوم وصول کرے گا، رقوم کی بیرون ملک منتقلی (آؤٹ فلوز) کی اجازت نہیں ہوگی۔ ادھر پاکستان 30 ستمبر 2025 ء کو میچور ہونے والے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی ادائیگی کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
یہ وہ وقت ہے جب آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اسلام آباد کا دورہ کرے گا تاکہ قرض پروگرام (EFF) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کیا جا سکے۔

