انسداد دہشت گردی عدالت نے بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبد الرحمان کو مجموعی طور پر بیس سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے مختلف دفعات کے تحت مجرم کو مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق مجرم سابق بھارتی شہری اور جاسوس ہے اور اس وقت افغانستان کی شہریت رکھتا ہے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ دہشت گرد چمن کے راستے سے پاکستان میں داخل ہوا اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
سرکاری وکیل نے مزید بتایا کہ اس کے قبضہ سے دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد ہوا ہے، بھارتی دہشت گرد کیخلاف 2024ء میں سی ٹی ڈی لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا۔