ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں مسلسل دو ہفتے اضافے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1492 روپے سے بڑھ کر 1632 روپے کا ہوگیا، ٹماٹر کی قیمت میں 21 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پیاز 7 روپے، چکن 16 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔