موسم کی خرابی، کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر

کراچی : کراچی میں تیز ہوائوں اور موسلادھار بارش کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے لگا۔
ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، موسمیاتی خرابی کے باعث اب تک 12 پروازیں تاخیر سے روانہ کی گئیں۔ عراقی ایئر کی کراچی سے نجف کی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے صبح 6 بجے روانہ ہوئی جبکہ ایئربلیو کی کراچی سے جدہ کی پرواز 170 سات گھنٹے تاخیر سے 10 بجے روانہ ہوئی۔
قطر ایئر کی کراچی سے دوحہ کی پرواز 605 ایک گھنٹہ، فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز 332 ایک گھنٹہ، اتحاد ایئر کی کراچی سے ابو ظہبی کی پرواز 297 ایک گھنٹہ، فلائی آڈیل کی کراچی سے ریاض کی پرواز 3662 آدھا گھنٹہ اور سعودی ایئر کی کراچی سے جدہ کی پرواز 701 ایک گھنٹہ تاخیر سے 10:10 بجے روانہ ہوئی۔
پی آئی اے کی کراچی سے اسکردو کی پرواز 455 ایک گھنٹہ، سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور کی پرواز 520 آدھا گھنٹہ اور پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز 300 بیس منٹ تاخیر سے روانہ کی گئی۔ایئر سیال کی کراچی سے اسلام آباد کی صبح سات بجے کی پرواز 121 تاحال روانہ نہیں ہوئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی سے گوادر کی پرواز 503 منسوخ کر دی گئی۔
پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی صبح 8 بجے کی پرواز 302 تاحال روانہ نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطاق شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کے باعث مسافر اور عملہ ایئرپورٹ تاخیر سے پہنچ رہے ہیں ، کاک پٹ اور کیبن عملے کی عدم دستیابی اور مسافروں کی کم تعداد کے پیش نظر پروازیں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔