کے پی سیلاب، سعودیہ پھر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ

اسلام آباد : انسانی ہمدردی کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے بڑا امدادی قافلہ اسلام آباد سے روانہ ہوگیا۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں وفاقی سیکرٹری محی الدین پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر یاسر پیرزادہ کنگ سلمان ریلف پاکستان کے ڈائریکٹر عبد اللہ البقی ڈائریکٹر ریلف اینڈ میڈیا محمد یوسف خان بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ سعودی عرب کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواب بن سعید المالکی اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کے ہمراہ امدادی سامان کا معائنہ کیا، جس کے بعد یہ سامان متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف فراہم کرے گا۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ پاکستان کے ساتھ انسانی ہمدردی اور تعاون کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا ۔
گزشتہ برسوں میں پاکستان میں خوراک صحت شیلٹرز تعلیم اور آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں بے شمار منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔ امدادی سامان میں دس ہزار خاندانوں کے لیے شیلٹر کٹس، فوڈ پیکجز، سولر پینل، کچن سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔