رواں ماہ مہنگائی 3.75سے 4.25فیصدرہنے کا امکان

لاہور:پاکستان میں مہنگائی کی صورت حال پر نجی اکنامک تھنک ٹینک ٹاپ لائن سیکورٹیز نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 3.75سے 4.25فیصدرہنے کا امکان ہے۔

ماہانہ بنیاد پر اگست میں مہنگائی میں 0.3فیصد اضافہ متوقع ہے،جولائی 2025میں مہنگائی 4.07فیصد،گزشتہ سال اگست میں 9.63فیصد تھی،مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 6سے 7فیصد تک رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک نے مہنگائی کا تخمینہ 5سے 7فیصد لگا رکھا ہے ،سٹیٹ بینک کے پاس شرح سودمیں 50سے 100بیسزپوائنٹس کمی کی گنجائش ہے،دسمبر 2025ء تک پالیسی ریٹ 10فیصد پر آسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ٹرانسپورٹ کرائے،ڈیزل، ٹماٹر،پیاز اور انڈے مہنگے ہوسکتے ہیں جبکہ تازہ پھلوں، چینی اور چکن کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔