عمرہ پروازوں میں تاخیر، پاکستانی ایئرلائنز پر جرمانوں کا خدشہ

لاہور:عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئرلائنز پر جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو مراسلہ ارسال کردیا۔سعودی ایوی ایشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 80 فیصدتک ہونی چاہیے،پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمدو رفت کی شرح صرف 37سے 69فیصد ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو فوری درست کرایا جائے بصورت دیگر جرمانے عائد کیے جائیں گے،پی آئی اے کی شرح 69فیصد ہے،پاکستانی ایئر لائنزکی تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے،خط سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر نے ڈی جی سول ایوی ایشن کو تحریر کیا۔