پنجاب حکومت کا ای ٹیکسی سروس کیلئے 65 لاکھ کی فنانسنگ کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت کا ماحول دوست روزگار منصوبہ تیار کرلیا گیا، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 65 لاکھ روپے تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کیا ہے، لاہور میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی، مریم نواز جاپان سے واپسی پر ای ٹیکسی سروس پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کریں گی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی، 7 اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ روپے مالیت تک کی گاڑیاں دستیاب ہوسکیں گی۔پنجاب حکومت 20 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی مد میں 5 لاکھ 85 ہزار ادا کرے گی، الیکٹرک ٹیکسی کی خریداری کیلئے بینکس 65 لاکھ تک فنانس کریں گے، زاید مالیت کی گاڑی کی خریداری پر ادائیگی کنزیومر کو کرنا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے پر پنجاب حکومت 2 ارب روپے تک خرچ کرے گی، الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے میں 1100 چائینیز گاڑیاں شامل ہوں گی، ابتدائی طور پر الیکٹرک ٹیکسی سروس لاہور میں ہی آپریشنل ہوگی۔