مریم نواز جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ بن گئیں

لاہور:مریم نواز سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پہلی وزیراعلیٰ بن گئیں ۔

مریم نواز جاپانی حکومت کی خصوصی دعوت پرسرکاری دورہ کررہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ جاپان کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں ، وہ جاپانی حکومت کی خصوصی دعوت پرسرکاری دورہ کررہی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر اعلیٰ حکام نے وزیراعلیٰ اور وفد کو رخصت کیا جس کے بعد وہ سرکاری طور پر جاپان کا دورہ کرنے والی پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ بن گئی ہیں۔دورے کے دوران وہ ٹوکیو، اوساکا اور یا کوہوما جائیں گی جبکہ اوساکا میں ہونے والے ورلڈ ایکسپو میں بھی شرکت کریں گی۔

وزیراعلیٰ جاپان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی اور مختلف جاپانی اداروں کا دورہ بھی کریں گی۔وفد میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، ملک صہیب بھرت، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق اور اعلیٰ سرکاری افسران شامل ہیں۔