سعودی عرب، بغیر اجازت رہائش فراہم کرنے پر متعدد عمرہ کمپنیاں معطل

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا۔ان کمپنیوں پر معتمرمین کو وعدے کے برخلاف اور بغیر لائسنس والی رہائش گاہوں میں قیام کرانا کا الزام تھا۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘اللہ کے مہمانوں’ کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کڑی نگرانی جاری رکھی جائیں گی۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرہ کمپنیوں کی اِن خلاف ورزیوں کی نشاندہی نگرانی کے اس عمل کے دوران دیکھی گئیں۔

ان خلاف ورزیوں پر مقرر کردہ سزاؤں پر عمل درآمد کی تیاری میں مذکورہ کمپنیوں کے خلاف فوری قانونی اقدامات شروع کر دیے ،یہ سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن سے حاجیوں کی حفاظت اور آرام متاثر ہوتا ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو متنبہ کیا ہے کہ ضوابط کی پاسداری کریں اور حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔