اسرائیل کے دمشق پر حملے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی بیان میں احمدالشرع کا کہنا تھا کہ ہم جنگ سے ڈرنے والے نہیں، نہ ہی شامی عوام جنگ سے خوفزدہ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے کہا کہ دروز قبیلے کے شہریوں اور ان کے حقوق کا تحفظ ‘ہماری ترجیح’ ہے۔
انہوں نے اس امر کا اظہار جمعرات کے روز کیا۔
خیال رہے بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں سے دمشق کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
دمشق پر اسرائیلی حملے کے بعد اپنے پہلے ٹی وی بیان میں احمد الشرع نے دروز شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘کسی بیرونی فریق کے ہاتھوں آپ کو گھسیٹنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
ہم جنگ سے ڈرنے والوں میں شامل نہیں ہیں۔ ہم نے اپنی زندگیاں چیلنجز کا سامنا اور اپنے لوگوں کا دفاع کرتے ہوئے گزاری ہے۔’ انہوں نے مزید کہا شامی عوام بھی جنگ سے خوفزدہ نہیں ہے۔
چین کا ایران کے پُرامن جوہری توانائی پروگرام کی حمایت کا اعلان
اس موقع پر احمد الشرع نے امریکا اور ترکی کی ثالثی کا خیر مقدم کیا کہ انہوں نے شام میں عوامی و سرکاری تنصیبات کو اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنانے کی مذمت کی اور ثالثی میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں خطے کو نامعلوم قسمت سے بچالیا ہے۔