آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025ء کے فیصلہ کن میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔
لارڈز کے تاریخی گراونڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں جنوبی افریقا کی بھی 4 وکٹیں صرف 43 رنز پر گر گئیں۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے جنوبی افریقا کو 169 رنز درکار ہیں اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
لارڈز میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان نے جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دی، ان کا فیصلہ شروع میں بہتر ثابت ہوا۔
ربادا اور جینسن ایک ایک کر کے وکٹیں گراتے رہے، 67 رنز پر 4 آؤٹ ہونے کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ویبسٹر نے اچھی بیٹنگ کی، دونوں نے ففٹیز بنائیں، اسمتھ 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویبسٹر نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے بعد ایلکس کیری نے 23 رنز بنائے، آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی۔
گیسو ربادا نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مارکو جینسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
غاروں اور سرنگوں میں بھی اہلیہ نے ساتھ نہ چھوڑا، شامی صدر کا بیان وائرل
جواب میں جنوبی افریقا کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، پہلے اوور میں پہلی وکٹ گری اور کھیل کے اختتام تک 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
جب کھیل ختم ہوا جنوبی افریقا کا اسکور 4 وکٹ پر 43 رنز تھا۔ کپتان باؤما 3 اور ڈیوڈ بیڈنگھم 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ تھے۔
مچل اسٹارک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور ہیزل ووڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔