لاہور:پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کابجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، تاہم حتمی اعلان مشاورت اور حکومتی اجلاسوں کے بعد کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کا کوئی امکان نہیں اور ٹیکس کی موجودہ شرح میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
، بجٹ میں خاص توجہ تعلیم، صحت اور سیاحت کے شعبوں پر دی جائے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ تعلیم کے لیے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے کا اضافہ کیا جائے گا جبکہ صحت کے شعبے کے لیے 90 ارب روپے اضافی رکھے جائیں گے۔
اس کے علاوہ سیاحت کے بجٹ میں بھی نمایاں اضافہ کیا جا رہا ہے، جس میں 600 فیصد سے زائد اضافہ متوقع ہے اور اس کے لیے 35 ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔