اسلام آباد: قومی اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ فری لانسرز کی جانب سے 40 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر نے 803 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا، جو اس شعبے کی مضبوط کارکردگی کا عکاس ہے۔
سروے کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 14 کروڑ 72 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مجموعی ٹیلی کام صارفین کی تعداد 19 کروڑ 99 لاکھ ہو گئی ہے۔
اقتصادی جائزے میں مزید بتایا گیا کہ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ملکی قرضوں میں 4,090 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مارچ 2025 تک مجموعی حکومتی قرضے 69,195 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔