Egypt

قدیم مصر کے تین گمشدہ مقبرے دریافت


ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے مصر کے تاریخی شہر الاقصر میں دریائے نیل کے کنارے واقع دراع ابو النجا کے مقام سے تین قدیم مقبرے دریافت کر لیے ہیں، جو ہزاروں برس سے گمشدہ تھے۔

یہ مقبرے اُس مصری سلطنت کے دور سے تعلق رکھتے ہیں جو 1550 قبلِ مسیح سے 1070 قبلِ مسیح کے درمیان قائم تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان مقبروں میں دفن افراد شاہی خاندان سے وابستہ نہیں تھے، مگر ان کی حیثیت مصری معاشرے میں انتہائی اہم تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مقبروں کی دیواروں پر کندہ تحریروں سے ان افراد کے نام اور عہدے معلوم ہو گئے ہیں۔ ان کے ساتھ مختلف اوزار اور قدیم مصری اشیاء بھی دریافت ہوئی ہیں، جو اس زمانے کی تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ مقام، جو ’بادشاہوں کی وادی‘ کے قریب واقع ہے، ماضی میں اعلیٰ عہدیداروں، نگرانوں اور ریاستی اہلکاروں کی آخری آرام گاہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔