حج ڈیٹا پلیٹ فارم کا آغاز، تمام معلومات شامل

سعودی عرب نے آج سے “حج ڈیٹا پلیٹ فارم” (منصۃ بيانات الحج) کا آغاز کر دیا جو شہری احوال کے محکمے کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم “حج پرمٹ پلیٹ فارم” (منصۃ تصريح) اور قومی معلوماتی مرکز کے ساتھ مربوط ہے۔

اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے حج سے متعلق اعداد و شمار کو پیش کیا جاتا ہے، جیسا کہ “نسک” پلیٹ فارم سے جاری ہونے والے اندرون مملکت حجاج کے پرمٹس، منسوخ شدہ پرمٹس، اور مقدس مقامات پر حجاج سے متعلق رجسٹرڈ شہری حقائق وغیرہ۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق، یہ پلیٹ فارم نہ صرف معلومات تک تیز رسائی فراہم کرتا ہے بلکہ سرکاری اداروں کے ساتھ باہمی ربط کو مضبوط بناتا ہے، اور حجاج کو فراہم کردہ خدمات کی شماریات کی نگرانی کے ذریعے ان کی بہتری، ترقی اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔