پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) کو دنیا بھر میں سروس میں تعطل کا سامنا ہے۔
پی ٹی اے کے بیان کے مطابق 22 مئی کو بھی ایکس کی سروس کئی گھنٹوں تک متاثر رہی تھی، تاہم پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز میں کسی قسم کا کوئی تکنیکی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں باقی تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔ ‘ایکس’ کو درپیش رکاوٹ بین الاقوامی سطح کی ہے، جس کی تصدیق نیٹ بلاکس سمیت دیگر ذرائع سے کی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو بروقت آگاہ رکھا جا سکے۔
اس وقت سوشل میڈیا صارفین کو پلیٹ فارم تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم مسئلہ مقامی نہیں بلکہ عالمی نوعیت کا ہے۔