سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج کی تعداد سامنے آگئی

ریاض:رواں سال حج کی ادائیگی کے لیے عازمین کے سعودی عرب پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج کی تعداد سامنے آگئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق فضائی، زمینی اور سمندری داخلی راستوں سے 21 مئی 2025 ء تک 8 لاکھ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے۔سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے مطابق 7 لاکھ 25 ہزار 297 عازمین ایئرپورٹس، 27 ہزار 225 زمینی اور 2 ہزار 822 عازمین سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے۔

سعودی عرب پہنچنے والے عازمین کے لیے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام وسائل متحرک ہیں، تمام داخلی پوائنٹس پر ایک سے زیادہ زبانیں سمجھنے والا عملہ بھی موجود ہے۔