جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم کی آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد۔ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات جاری رکھنے کے فیصلے کا بھی خیر مقدم۔
میڈیا کو جاری بیان میں ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک دانشمندانہ اور تاریخی فیصلہ ہے بلکہ پوری قوم کے جذبات کی حقیقی ترجمانی بھی ہے۔
ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین سپہ سالار ہیں، جنہوں نے دشمن کو ایسا دندان شکن جواب دیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
