Google-Logo

گلف آف میکسیکو کا نام تبدیل کرنے پر میکسیکو کی صدر کا گوگل پر مقدمہ


میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم نے گوگل کے خلاف اس وقت قانونی کارروائی شروع کی جب گوگل میپس پر “گلف آف میکسیکو” کا نام امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر “گلف آف امریکا” کر دیا گیا۔

صدر کلاڈیا نے اس تبدیلی کو میکسیکو کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوگل صرف امریکی حدود میں نیا نام استعمال کرے جبکہ میکسیکو اور کیوبا میں پرانا نام بحال کیا جائے۔

میکسیکو کی عدالت نے ابتدائی طور پر گوگل کو پرانا نام بحال کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن گوگل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ ناموں کا تعین مقامی ترجیحات کے مطابق کرتا ہے۔