The Wire Blocked

بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب کرنے پر میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ بلاک


بھارتی حکومت نے معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کر دیا ہے، جس کی وجہ کرن تھاپر کے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی افسر پراوین سواہنے کی جانب سے کیے گئے انکشافات بتائی جا رہی ہے۔ ان انکشافات نے بھارتی پروپیگنڈے کا پردہ چاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پراوین سواہنے نے دعویٰ کیا کہ 2019ء میں بھارتی فوج نے غلطی سے اپنے ہی میزائل سے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا، جس میں چھ اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ اُس وقت انتخابات کی وجہ سے چھپایا گیا، اور بعد میں بھارتی فضائیہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

سواہنے کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اپنے حالیہ نقصانات کو بھی عوام سے چھپا رہا ہے تاکہ انہیں سیاسی مقاصد کے لیے مخصوص وقت پر استعمال کیا جا سکے۔ بھارتی حکومت سچ سامنے آنے کے خوف سے سوشل میڈیا اور آزاد صحافت پر پابندیاں لگا رہی ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے اس اقدام کو مودی سرکار کی گھبراہٹ قرار دیا اور کہا کہ اختلافی آوازوں کو دبانا، جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کر سکتا۔ ’’دی وائیر‘‘ پر پابندی اس بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔