امریکا میں فلسطین حامی طالب علم کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے

نیویارک:کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی اور سٹی یونیورسٹی آف نیویارک کے 100 سے زائد طلبہ نے واشنگٹن سکوائر پارک میں جمع ہوکر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا۔یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے اور لاس اینجلس میں بھی احتجاج کیا گیا جبکہ فلسطین کی حمایت کرنے والے محمود خلیل سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی وفاقی عدالت نے محمود خلیل کی جبری بے دخلی روک دی ہے تاہم ٹرمپ انتظامیہ کا دعوی ہے کہ محمود خلیل حماس کے حامی ہیں اور انہیں ڈی پورٹ کیا جائے گا۔