دمشق:شام نے سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد معزول صدر بشارالاسد کے حامیوں کے خلاف فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
شامی وزارت دفاع نے معزول صدر بشار الاسد کی ملیشیا کے خلاف آپریشن مکمل ہونے کا اعلان کیا۔ترجمان کا کہنا تھا اہم سرکاری تنصیبات، عمارتوں اور مرکزی شاہراہوں کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
شام میں سیکورٹی فورسز اور سابق صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں پچھلے 4 روز کے دوران 1300 سے زیادہ افراد مارے گئے۔جمعرات کے روز جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب معزول صدر بشار الاسد کے حامی مسلح افراد نے شام کی سیکورٹی فورسز پر حملہ کر دیا۔
حالیہ پرتشدد جھڑپوں کا مرکز شام کے ساحلی علاقے طرطوس اور لاذقیہ رہا۔