سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری سنادی

کراچی:حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔