لاہور:صاف اور سرسبز پنجاب کا وژن، وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے بڑے اقدامات اٹھالیے گئے، اربوں روپے مالیت کے30جدید ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشنز نصب کردیے گئے۔
اسی سال 31مارچ تک مزید30 مانیٹرز لگائے جائیں گے، اس سے قبل ان مانیٹرز کی تعداد صرف تین تھی۔مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے ہر کونے کے فضای تحفظ کیلئے 100اے کیو آی مانیٹرز کے ہدف کی تکمیل پر کام جاری ہے، فضائی آلودگی پر سخت نگرانی کیلئے لاہور میں 5موبائل اور 8فکسڈ مانیٹرنگ اسٹیشنز قام کردیئے گئے، اسٹیشنز خود کار نظام کے تحت سیٹلاٹ سے منسلک ہر گھنٹے کا فضای ڈیٹا فراہم کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں ایئرکوالٹی اسٹیشنز قائم کردیئے گئے، حکومت کو فضائی آلودگی سے متعلق فوری اور درست معلومات کی فراہمی ممکن بنادی گی ہے۔
ادھروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کیلئے سپیشل پراجیکٹس کا سپیشل ریکارڈقائم کردیا۔مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے۔ مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا۔ آٹزم سکول پراجیکٹ کی تکمیل ایک سال میں کی جائے گی۔معاون خصوصی برائے وزیراعلی ثانیہ عاشق آٹزم سکول پراجیکٹ کی مانیٹرنگ پر مامور ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے درکارمخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کردیا گیاہے۔
ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پنجاب شاہدہ فرخ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر سپیشل طلبہ کے لیے 9,206 معاون آلات فراہم کیے گئے ہیں، سپیشل طلبہ کو 7,702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرز، 300 واکرز، 344 بیساکھیاں اور 500 سفید چھڑیاں دی گئیں ـ سپیشل ایجوکیشن سسٹم کی بہتری کے لیے 35 سکولوں کو مڈل سے سیکنڈری لیول، پرائمری سکول کی مڈل لیول پر اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔سپیشل ایجوکیشن کے 28سکولوں کوسنٹر آف ایکسی لینس اپ گریڈ کرنے کا پراجیکٹ شروع کردیا گیاہے۔سپیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے کلاس اول سے کلاس5تک خصوصی نصاب کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ویٹ لینڈز ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف دفاع ہے،اس کا تحفظ ماحولیاتی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ویٹ لینڈز ہماری زمین کے پھیپھڑے کہلاتے ہیں اور آبی و جنگلی حیات کے مسکن ہیں، ویٹ لینڈز زمینی پانی کی سطح کو برقرار رکھتے اور کاربن جذب کرتے ہیں، سیلاب بھی کنٹرول کرتے ہیں۔