دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا کونسا نمبر ؟

کراچی(اسلام ڈیجیٹل)کراچی میں یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ صبح ہلکی دھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار بھی اتوارکومضر صحت رہا اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پررہا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کی گئی۔