کُرم میں اشیائے خور و نوش کی قلت ، قیمتیں آسمان پر

کرم میں  اشیائے خور و نوش کی قلت نے عوام کی مشکات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مہنگائی کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ شہری آٹے، چینی، سبزیوں، گیس اور پیٹرول جیسی بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی سے شدید پریشان ہیں۔ شہر میں اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کلو پیاز کی قیمت 600 روپے تک پہنچ گئی ہے، ٹماٹر فی کلو ٹماٹر 450 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت 730 روپے ہو چکی ہے۔ ایک کلو چینی 260 روپے میں دستیاب ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی اور قلت نے ان کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے۔ بنیادی اشیاء کے علاوہ دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ کے کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔ خوراک، دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔