کراچی : اندرون ملک دھند اور اوڈیرو لعل اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس کے ڈی ریل منٹ کے بعد کراچی سے اندرون ملک متعدد ٹرینوں کی آمد و رفت تاخیر کا شکار ہے۔
پشاور سے رحمان بابا ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے، 7 بج کر 30 منٹ پر ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی،کراچی سے پشاور کے لیے رحمان بابا ایکسپریس دوپہر 12 کے بجائے شام 6 بج کر 30 منٹ پر ساڑھے 6 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔اسی طرح راولپنڈی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس صبح 8 بجکر 45 منٹ کے بجائے، دوپہر 4 بجے تقریباً 7 گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی، کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے،شام 7 بجے 5 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔
لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس صبح 10 بجکر 45 منٹ کے بجائے،شام 7 بجے 8 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 بجے کے بجائے،شام 7 بج کر 15 منٹ پر 4 گھنٹے اور 15 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی،سیالکوٹ سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس صبح 9 بج کر 35 منٹ کے بجائے،دوپہر 4 بجکر 45 منٹ پر تقریبا 7 گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچے گی۔
کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر ساڑھے 3 بجے کے بجائے، رات 7 بج کر 45 منٹ پر تقریباً ساڑھے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی،لاہور سے کراچی آنے والی پاک بزنس ایکسپریس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے،شام ساڑھے 5 بجے ساڑھے 6 گھنٹوں سے تاخیر سے پہنچے گی،کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس دوپہر 4 بجے کے بجائے،رات ساڑھے 8 بجے ساڑھے 4 گھنٹوں کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔
