نئی دہلی (اسلام ڈیجیٹل )بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے وزیر اعلی نے کئی ماہ سے جاری نسلی فسادات پر معافی مانگ لی، بد امنی کے دوران250اموات ہوئیں۔ مئی 2023میںمیتی اور کوکی قبائلی برادریوں کے درمیان تنازع پھوٹ پڑا تھا اور 60 افراد بے گھر ہو گئے تھے، امن کی کوششوں کے باوجود دونوں قبائل کے بہت سے لوگ نسلی طور پر مخلوط علاقوں سے نقل مکانی کر گئے۔وزیر اعلی بیرن سنگھ نے ریاستی دارالحکومت امپھال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2024 بہت ہی بدقسمتی سے گزرا۔انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے میں اس پر ریاست کے لوگوں سے معذرت چاہتا ہوں، بہت سے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، بہت سے لوگوں نے گھر بار چھوڑ دیے، میں شرمندہ ہوں، معافی چاہتا ہوں۔وزیر اعلی نے کہا کہ گزشتہ مہینوں میں امن کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے اورمیں سمجھتاہوں2025 میں حالات معمول پر آجائیں گے۔
