National Assembly of Pakistan

حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی پہلی میزبانی کون کرے گا ؟

اسلام آباد:
حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی پہلی ملاقات اسپیکر کی میزبانی میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکرات کے حوالے سے جلد سینیٹر اسحاق ڈار اور بیرسٹر گوہر سے رابطہ کریں گے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی پہلی ملاقات اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے، پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے اسپیکر لاؤنج میں ہونے کی توقع ہے۔

ایاز صادق کی میزبانی میں پہلے اجلاس میں مذاکراتی کمیٹیاں ٹی او آرز طے کریں گی۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے پیشگی شرائط رکھے بغیر دو مطالبات کی بات کی ہے۔

مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں آئندہ بات چیت کا مقام اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر حکومتی اتحاد کے ممبران پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے.