Sindh Government

محکمہ داخلہ سندھ کا وفاقی حکومت کو ہیلی کاپٹر طلبی کیلئے خط

محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے ہیلی کاپٹر طلب کرنے کےلیے خط لکھ دیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں وفاقی وزارت داخلہ سے کہا کہ گڑھی خدا بخش میں فضائی نگرانی کےلیے ہیلی کاپٹر دیا جائے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس نے فضائی نگرانی کےلیے ہیلی کاپٹر مانگا تھا، درخواست کو ترجیح دے کر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شریک ہوں گے۔

خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ ان شخصیات کی سیکیورٹی کےلیے فضائی نگرانی ضروری ہے۔ برسی پر ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے تاکہ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اس درخواست کو ترجیح دے کر ہیلی کاپٹر کی فراہمی کو یقینی بنائے۔