سری لنکا ایک وکٹ سے کامیاب، تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا

webdesk

November 29, 2026

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان میچ کا منظر


ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو 1 وکٹ سے شکست دیکر تیسری مرتبہ ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلےگئے فائنل میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا اے کو جیت کے لیے217 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان شاہینز پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 216 رنز ہی بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹر شاہ زیب خان نے چار چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی اننگز کھیلی، اوپنر شامل حسین نے 40، عبدالصمد نے 33 رنز اسکور کیے۔

جواب میں سری لنکا اے نے سخت مقابلے کے بعد 42 ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکن کھلاڑیوں نے آخری وکٹ پر 19 رنز کی شراکت بنا کر کامیابی اپنے نام کی۔

سری لنکا کی جانب سے نشان مدوشکا نے 87 اور پون رتنائیکے نے 30 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 3 اور سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔