Police

کراچی؛ مچھر کالونی میں پولیس کا آپریشن، چار خواتین منشیات فروش گرفتار

کراچی: ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں سرچ آپریشن کرکے چار خواتین منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق دو مختلف مقامات سے انتہائی مطلوب 4 خواتین منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار خواتین کے قبضے سے 1140 گرام چرس اور 105 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ملزماؤں کی شناخت عائشہ، مصطفٰی خاتون، فاطمہ اورمہرالنساء کے ناموں سے ہوئی ہے ،چاروں خواتین پیشہ ور منشیات فروش ہیں جوکہ اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہوچکی ہیں۔

ملزمہ عائشہ اس سے قبل 4 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہے، ملزمہ مصطفٰی خاتون قبل ازیں 11 مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہے جبکہ ملزمہ مہرالنسا 9 اور فاطمہ 2 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔